میدک میں موسلادھار بارش ‘دھان بہہ گئی ۔ کسان نقصان سے دوچار
میدک میں موسلادھار بارش ‘دھان بہہ گئی ۔ کسان نقصان سے دوچار
حیدرآباد ۔ یکم;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)میدک میں جمعہ کی شام اچانک بارش کے باعث کسان نقصان سے دوچار ہوگئے ۔ کسانوں نے اپنی دھان کی فصل کو فروخت کےلئے خریداری مراکز منتقل کیاتھا تاہم آج شام بارش کے باعث دھان تر ہوگئی ۔ جمعہ کی شام سدی پیٹ اور میدک اضلاع کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سے دھان کو نقصان پہنچا ۔ کسانوں نے دھان کی فصل کی کٹوائی کے بعد دھان کو نرساپور ۔ میدک سڑک پر کاءوڈی پلی میں خشک ہونے کےلئے رکھاتھا تاہم بارش کی وجہ سے دھان بہہ گئی اور کسان غمگین ہوگئے ۔ شدید بار ش کے باعث کسانوں کو نقصان اٹھاناپڑا ۔ بارش کی وجہ سے دھان بہہ گئی اور کسان بے بسی کے عالم میں دیکھتے رہ گئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ متحدہ ضلع میدک میں دھان کی خریداری سست رفتاری سے جاری ہے ۔ کسانوں کو اپنی دھان کی فصل کی فروخت کےلئے مراکز میں طویل انتظار کرناپڑرہاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے دھان بہہ گئی اور کسانوں کو نقصان ہوا ۔