شمس آباد ایرپورٹ پردومسافرین گرفتار ۔ 7کروڑروپئے مالیتی منشیات ضبط
شمس آباد ایرپورٹ پردومسافرین گرفتار ۔ 7کروڑروپئے مالیتی منشیات ضبط
حیدرآباد ۔ یکم;241;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)شمس آباد ایرپورٹ پر دومسافرین کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے 7کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط کی گئی ۔ ےہ منشیات کارن فلیکس کی پاکٹس میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ ایک خفےہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی)نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے دوہندوستانی مسافرین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تقریباً7;46;09کیلو گرام ہائیڈرو پونک ویڈ منشیات کو ضبط کرلیا ۔ حکام نے منشیات کی بازاری قیمت تقریباً7کروڑروپئے بتائی ہے ۔ مسافرین کو عہدیداروں نے روکا اور ان کے سامان کی تلاشی لی ۔ تب کارن فلیکس کے پاکٹس کے اندر واکیوم سے بھرے 13پاکٹس کا پتہ چلا اور فیلڈ ٹسٹ کٹ سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ ےہ ہائیڈرو پونک ویڈ ہے ۔ مسافرین کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سب اسٹانسیس(این ڈی پی ایس)ایکٹ 1985کے تحت گرفتار کیاگیا اور عدالتی تحویل میں دے دیاگیا ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو نے 155گرام ایم ڈی ایم اے کی ضبطی عمل میں لائی ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے چندن نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک پیڈ لر کو حراست میں لیاگیا ۔ پولیس کے مطابق کرشنا رام ‘جمعرات کو راجستھان سے اپنے ساتھ ایم ڈی ایم اے لے کر آیا ۔ پولیس نے خفےہ اطلاع پر کارروائی کی اور انسداد منشیات بیورو کے عہدیداروں نے کرشنا رام کو لنگم پلی میں دبوچ لیا ۔ ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً18لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔