یو پی: شاہجہاں پور میں ناتی نے ایک بوڑھی عورت کی عصمت دری کی
شاہجہاں پور، یکم نومبر: اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے کھٹر تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ناتی نے اپنی نانی کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) منوج کمار اوستھی نے جمعہ کو درج کرائی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کھٹر تھانہ علاقہ کے گاؤں میں رہنے والی ایک بوڑھی خاتون کل دیوالی کی پوجا کرنے کے بعد اپنے گھر میں سو رہی تھی۔ تب ان کا ناتی اکھلیش کمار (25) اس کے قریب آیا اور اسے اٹھا کر اپنے کمرے میں لے گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ملزم نے نانی کے ساتھ زیادتی کی۔ کسی طرح ملزم ناتی کے چنگل سے چھڑوانے کے بعد بوڑھی خاتون نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو ملزم نے اسے مارا پیٹا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کسی کو بتایا تو جان سے مار دے گا۔ اس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
مسٹر اوستھی نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے انڈین جسٹس کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اسی معمر خاتون کو طبی معائنے کے لیے میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔