تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
اندراگاندھی ملک میں کئی اصلاحات لانے والی واحد خاتون:پونم پربھاکر
Indira Gandhi reforms
وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ملک میں کئی اصلاحات لانے والی واحد خاتون سابق وزیراعظم اندراگاندھی تھیں۔موجودہ بیشترسیاستدانوں کیلئے وہ جذبہ ہیں۔ان کی برسی کے موقع پرشہرحیدرآباد کے نیکلس روڈ پر ان کے مجسمہ پر پونم پربھاکر، سابق رکن پارلیمنٹ ہنمنت راو اوردیگر نے پھول نچھاور کرتے ہوئے ملک کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے کہاکہ اندراگاندھی کی خواہشات کی تکمیل ریاست کی ریونت ریڈی حکومت کررہی ہے۔پونم پربھاکرنے کہا کہ غریبی ہٹانے کیلئے انہوں نے غریبوں کے مفاد میں کئی کئے کام کئے۔آج کے نوجوان بالخصوص خواتین کیلئے اندراگاندھی جذبہ ہیں۔
#Indira Gandhi reforms