سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی
سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی
ممبئی، 30 اکتوبر: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بدھ کو ایک نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی نئی دھمکی دی ہے دھمکی دینے والے شخص نے اداکار سے 2 کروڑ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا ہے پولیس کے مطابق ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو آج ایک گمنام پیغام موصول ہوا جس میں سپر اسٹار سلمان خان کو 2 کروڑ روپے ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ورلی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھتہ خوری اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ممبئی پولیس نے منگل کو 20 سالہ نوجوان محمد طیب عرف غفران خان کو اتر پردیش سے گرفتار کیا تھا، جس نے سلمان خان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر ذیشان صدیقی کو دھمکی دی تھی۔
چند روز قبل ممبئی پولیس نے جمشید پور (جھارکھنڈ) کے ایک 24 سالہ سبزی فروش شیخ حسین محسن کو اداکار کو 5 کروڑ روپے بھتہ دینے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا تھا۔