بنجا رہ ہلز میں موموس کھانے کے بعد ایک خاتون کی موت
50افراد متاثر ‘مقدمہ درج ‘دوافراد گرفتار
حیدرآباد۔28اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)بنجارہ ہلز میں سڑک کے کنارے فوڈ اسٹال سے موموس کھانے کے بعد مبینہ طور پر ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تقریباً50افراد متاثر ہوئے۔چندمتاثرین نے آج بنجا رہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔متاثرین کا کہناتھاکہ انہوںنے جمعہ کو ایک فوڈ اسٹال سے موموس کھایاتھا۔اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔موموس فروخت کرنے والے دوافراد کو حراست میں لے لیاگیاہے۔31سالہ ریشما ں بیگم اور ان کے بچوں کے علاوہ سنگاڈا کنٹہ بستی کے بیشتر افراد نے جمعہ کو موموس کھایاتھا۔تمام افراد موموس کھانے کے بعد قئے ودست میں مبتلا ہوئے۔متاثرین کو بنجا رہ ہلز کے مختلف دواخانوں سے رجوع کیاگیا۔ریشماں بیگم کی حالت نازک ہونے پر انہیں نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس)سے رجوع کیاگیاجہاں ریشماں بیگم کی موت واقع ہوئی۔عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیاکہ موموس کے علاوہ مایونیز اور چٹنی سمیت غذا کا سبب بن سکتی ہے۔
#Woman death after eating momos