جرائم و حادثات

پداپلی ضلع میں کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ کی 36طالبات بیمار

Pedapalli District Ill Students

پداپلی ضلع میں کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ کی 36طالبات بیمار

تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ کی 36طالبات بیمارپڑگئیں۔یہ تمام کھانسی اورسانس لینے میں دشواری کے مسائل کاشکارتھے۔اسکول کے حکام نے ان کو علاج کے لئے پداپلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق تین طالبات نے ابتدا میں صحت کی خرابی کی شکایت کی جس کے بعد اس بات کی اطلاع حکام کو دی گئی، بعد ازاں مزید طالبات بیمارپڑگئیں۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ڈسڑکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرکے پرمود کمار نے کہاکہ کھانی اور سانس لینے میں دشواری کے سوا دیگر طالبات کی حالت مستحکم ہے۔ان تمام کا علاج جاری ہے۔

 

#Pedapalli District Ill Students

متعلقہ مضامین

Back to top button