جرائم و حادثات

جگتیال: نہرمیں غرق ڈاکٹر کی لاش دستیاب

Jagtiyal Doctor Drowned

نہرمیں غرق ڈاکٹر کی لاش دستیاب

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایس آرایس پی فلڈکنال میں لاپتہ پرائیویٹ ڈاکٹر کی لاش پیر کی صبح پائی گئی۔اس ڈاکٹر کی شناخت 29سالہ پی اُدے کمار کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس کی تلاش کا کام شروع کیاتھا تاہم پیر کی صبح قریب میں ہی اس کی لاش پائی گئی۔ہنمکنڈہ کارہنے والاڈاکٹرکمار، مٹ پلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خدمات انجام دیاکرتاتھا۔وہ دیگر دوڈاکٹرس ڈاکٹرپرشانت کمار، ڈاکٹراشوک ریڈی،اسپتال کے مالک اے راجو کے ساتھ ساتھ ساتھ ایک اورشخص ایل لنکت ریڈی،پارٹی کے لئے مٹلاچٹاپورگئے ہوئے تھے۔واپسی کے دوران ادے کماراورپرشانت ریڈی، اس نہر میں نہانے کیلئے اترے۔نہرپارکرنے کی کوشش میں دونوں ڈاکٹرس درمیان میں پھنس گئے کیونکہ پانی کے شدید بہاو کی وجہ سے وہ بہہ گئے تھے۔اگرچہ کہ پرشانت، کافی جدوجہد کے بعد کنارے پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم ادے کمارلاپتہ ہوگیا۔پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تاہم پیر کو اس کی لاش دستیاب ہوئی۔

 

#Jagtiyal Doctor Drowned

متعلقہ مضامین

Back to top button