تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
محبوب نگر امام موذن ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 29 اکتوبر کے بند کی مکمل تائید
محبوب نگر امام موذن ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 29 اکتوبر کے بند کی مکمل تائید,
مسلم تاجرین و تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل۔
محبوب نگر 27 اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز) 29 اکتوبر کو اعلان کردہ ریاست گیر مسلم بند کی محبوب نگر کے آئمہ و موذنین کی نمائندہ تنظیم ” امام و موذن ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی "کی جانب سے مکمل تائید کا اعلان کیا گیا۔ دفتر تنظیم واقع نیوٹاؤن محبوب نگر میں منعقدہ اک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے حافظ الیاس نقشبندی صدر، حافظ زبیر بن حسن بامجبور نائب صدر، حافظ سید صابر قادری معتمد، مولانا مفتی عبدالرحمن اماو خطیب مسجد اسحق مرکز، حافظ محمد امیر نقشبندی شریک معتمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آقا سرورے کائنات ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا اور آئمہ موذنین کی یہ سب سے پہلے ذمہ داری بنی ہے کہ وہ اس خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، چونکہ ناموس رسالت ﷺ میں گستاخی کے مرتکب رام گیری کی حکومت مہاراشٹرا پشت پناہی کر رہی ہے اور اس کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور اس کی گرفتاری کے مطالبہ پر 29 اکتوبر کو ریاست گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ تنطیم کی جانب سے محبوب نگر میں اس بند کی مکمل تائید کی جاتی ہے۔ ذمہ داران تنظیم مسلم تاجر برادری اور تعلیمی اداروں کے سر براہان سے 29 اکتوبر کو دوپہر دو بجے تک اپنے کاروباری ادارے اسکول و کالج بند رکھتے ہوئے حضور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ﷺ سے اپنی اٹوٹ وابستگی و والہانہ عقیدت کا اظہار کریں۔ اس صحافتی کانفرنس میں دیگر قائدین حافظ ادریس امام مسجد صالحین،اراکین حافظ محمد ریحان نقشبندی،حافظ محمد آسف، محمد رضی الدین جمعیت اہلحدیث موجود تھے.