تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

 ضلع نارائن پیٹ میں کپاس کے کسانوں نے احتجاج منظم کیا

Cotton Farmers Protest

 ضلع نارائن پیٹ میں کپاس کے کسانوں نے احتجاج منظم کیا

تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں کپاس کے کسانوں نے احتجاج کیا۔انہوں نے ان کی فصل پر اقل ترین امدادی قیمت نہ ملنے پریہ احتجاج کیا۔انہوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نمی کی مقدار کی وجہ سے کم قیمت پر کپاس خریدی جا رہی ہے۔ ضلع کے اپمپلی جننگ مل میں قومی شاہراہ پرہوئے اس احتجاج کے سبب کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔کسانوں نے مل مالکان پر ملی بھگت کا الزام لگایااورکہاکہ ان کو کم قیمت پر کپاس فروخت کرنے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے۔ نارائن پیٹ مارکٹ سکریٹری بھارتی نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں گی۔ان کی یقین دہانی کے بعد یہ احتجاج ختم کردیاگیا۔

 

#Cotton Farmers Protest

متعلقہ مضامین

Back to top button