دنیا ؍ بین الاقوامی

ایران پر اسرائیل کا فضائی حملہ ‘متعدد عمارتوں کو آگ لگ گئی

صہیونی مملکت کو اس کے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیاگیا۔محدود نقصانات ۔ایرانی فوج کا دعویٰ

تہران ، 26 اکتوبر : ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پرحملے کیے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پر حملے کیے ، ایلام، خوزستان اور تہران میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں محدود نقصان پہنچا ہے ۔

ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے میں ہونے والے نقصان کومحدود کیا۔ اسرائیل کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں استعمال میزائل تیاری کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کئے گئے ہیں، جس سے متعدد عمارتوں میں آتشزدگی سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔

تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دمشق کے وسطی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے ۔تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات اور متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

تہران فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ، امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے حملے سے قبل وائٹ ہا¶س کو آگاہ کردیا تھا، اسرائیل کے مطابق یہ کارروائی ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے ۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کیخلاف حالیہ اسرائیلی آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو ایرانی ایٹمی تنصیبات اور تیل کے ذخائر کو نشانہ نہ بنانے کا پابند کیا تھا، امریکا نے اس کے بدلے اسرائیل کیلئے مزید امداد کا وعدہ بھی کیا۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا اس کے بدلے اسرائیل کو جدید ہتھیار فراہم کرے گا، امریکا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یمنی حوثیوں کیخلاف کاروائیاں تیز کرے گا۔

دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے : ایرانی حکام

تہران، 26 اکتوبر: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیل کے ڈرونز مارگرائے ، تصدیق کرسکتے ہیں یہ ڈرون حملے تھے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تصدیق کرسکتے ہیں یہ ڈرون حملے تھے ، میزائل یا جنگی طیاروں سے حملے نہیں کئے گئے ۔ایرانی حکام کے مطابق تہران کے اردگرد کئی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا جس نے متعدد ڈرونز مارگرائے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کسی بھی فوجی مقام کونشانہ نہیں بنایا گیا۔ایرانی افواج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے 3 صوبوں میں فوجی اڈوں پر حملے کیے ، ایلام، خوزستان اور تہران میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں محدود نقصان پہنچا ہے ۔ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے میں ہونے والے نقصان کومحدود کیا۔ اسرائیل کو اس کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں استعمال میزائل تیاری کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر رد عمل دیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

ایران کے دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

تہران، 26 اکتوبر : ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی نے یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سرگرمیاں معمول پر ہیں۔آئی آر آئی بی ٹی وی کے مطابق، دھماکوں کے مقامات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تہران کے مضافاتی علاقے میں ہوئے ۔ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بعض دھماکے دارالحکومت کے نزدیک تعینات فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں سے متعلق تھے ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے مقام کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم دارالحکومت میں حالات معمول پر ہیں۔اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ہفتے کی صبح "ایران میں فوجی اہداف پر درست حملے ” کیے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے "مسلسل حملوں” کے جواب میں کیے گئے ہیں۔یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی اہداف پر تقریباً 180 میزائل داغے تھے ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے "سنگین غلطی” کی ہے اور اسرائیل اپنے حساب سے جوابی کارروائی کرے گا۔

ایرانی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

تہران، 26 کتوبر (ایجنسیز) ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فوج وعدہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں عن قریب جلد ہی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا:ایران

تہران، 26 اکتوبر: ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ، تہران، شیراز اور کرج میں دھماکے ، ایران نے تصدیق کردی۔ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

#Israel airstrike on Iran

متعلقہ مضامین

Back to top button