تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ڈگری سال اول کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے گنگابنڈاتانڈہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 19سالہ چیتنیہ ہاسٹل میں رہ کر کھمم کے ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کرتاتھا اور دسہرہ کی چھٹیوں کے لیے گھر آیا تھا۔ اس نے اس وقت گھر میں پھانسی لے لی جب اس کے والدین کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے۔
شام کو کام سے واپس آنے پر والدین نے اسے مردہ پایا۔کہا جاتا ہے کہ اس کے والدین نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی کالج واپس نہ جائے۔ پولیس نے طالب علم کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔
#Degree first-year student suicide