تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی

Woman delays husband's last rites over property dispute

جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے سداشیوپیٹ کے تنگیڑی پلی علاقہ میں پیش آیا۔ راملونامی شخص نے اس کے والدین کی جانب سے ان کی مکمل جائیداد اس کے بہنوئی کے نام پر رجسٹریشن کروانے پر مایوسی کے عالم میں اس ماہ کی 18تاریخ کو خودکشی کرلی تھی۔

چھوٹی بہن کے خاندان کے نام پرجائیداد کا رجسٹریشن اس کے والدین کی جانب سے کرنے پر وہ مایوسی کا شکارتھا۔اس کی موت کے بعد اس کی بیوی نے جائیداد میں حصہ دینے کے لئے اصرارکیا۔ہوم گارڈ کے طورپر خدمات انجام دینے والے راملو کے بہنوئی ملیشم نے جائیداد میں حصہ دینے پررضامندی کااظہار کیاتاہم وہ بعد ازاں فرارہوگیا۔

اس خاتون نے ملیشم کو چھپانے کا پولیس پر الزام لگایا اوراپنے شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی۔تب ہی سے سداشیوپیٹ کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں راملو کی لاش رکھی ہوئی ہے۔

#Woman delays husband’s last rites over property dispute

متعلقہ مضامین

Back to top button