خون کا عطیہ اہمیت کا حامل، میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ۔ کمشنر سائبر آباد اویناش موہنتی کا خطاب
خون کا عطیہ اہمیت کا حامل، میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ۔ کمشنر سائبر آباد اویناش موہنتی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22;اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)یوم شہیدان پولیس کے ضمن میں منعقدہ تقاریب کے خصوص میں آج سائبر آباد پولیس کمشنریٹ پریڈ گراءونڈ میں ایک میگا خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایاگیا ۔ بلڈڈونیشن کیمپ ایچ ڈی ایف سی بینک اور انڈین ریڈ کراس سوساءٹی کے تعاون واشتراک سے منعقد کیاگیا ۔ سائبر آباد کمشنر اویناش موہنتی آئی پی ایس ‘جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک ڈی جیول ڈیوس آئی پی ایس‘ نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اویناش موہنتی نے خون کے عطےہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ خون کے عطیہ کے ذریعہ ضرورت مند مریضوں کی زندگیوں کا تحفظ کیاجاسکتاہے ۔ کمشنر سائبر آباد نے کہاکہ تھیلیسمیا‘ہیموفیلیا ‘بلڈ کینسر ودیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ساتھ حادثات کے شکار افراد کو خون کی ضرورت پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خون کے عطیہ کے ذریعہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں اور ان کی زندگیوں کا تحفظ کرسکتے ہیں ۔ اویناش موہنتی نے کہاکہ نوجوانوں کو خون کے عطیہ کیمپ کےلئے آگے آناچاہئے ۔ انہوں نے تمام شرکاء کا شکرےہ اداکیا ۔ جنہوں نے خون کے عطیہ کے ذریعہ اس اہم مقصد کی تائید وحمایت کی ۔ اس موقع پر سی اے آر ہیڈ کوارٹرس کے ایڈیشنل ڈی سی پی شمیر ‘اے سی پی ارون ‘لاء اینڈ آرڈر انسپکٹرس ‘ایس آئیز‘ ایس سی ایس سی والینٹرس ‘ڈاکٹرس ‘طبی عملہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ خون کے عطیہ کیمپ میں مجموعی طور پر 464یونٹس خون جمع کیاگیا اور تمام عطیہ دہندگان کو توصیفی سرٹیفیکٹس پیش کئے گئے ۔