تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی کا دورہ محبوب نگر، بی آرایس لیڈر محمداقبال سے ملاقات اور اظہار تعزیت
Mohammad Mahmood Ali visit Mahbubnagar
حیدرآباد ۔ 22/اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس محمد محمود علی نے آج محبوب نگر کا دورہ کیا ۔ محمدمحمو د علی نے سابق ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے ہمراہ بی آرایس پارٹی کے سینئر لیڈر محمداقبال سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا ۔
محمداقبال کی والدہ کا دویوم قبل انتقال ہوا ۔ محمدمحمود علی نے فاتحہ سیوم میں شرکت کی اورمحمداقبال اور ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔
اس موقع پر محمدعبدالرحمن سابق صدرنشین مارکٹ کمیٹی ‘سینئر بی آرایس لیڈر محمدبدرالدین ‘محمدمحسن خان‘محمد مقبول‘محمد احمد ثناء‘حنیف احمد‘محمد عمران نعیم‘واحد تاج‘محمدعبدالرحیم ‘حافظ ادریس سراجی‘ انورحسین‘محمداظہر‘عابد محی الدین‘محمدواجد ‘سید سلطان اور دیگر موجود تھے ۔
#Mohammad Mahmood Ali visit Mahbubnagar