تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ظہیرآباد میں غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل مانیٹرنگ ٹاسک فورس تشکیل

Illegal mining prevention Zaheerabad

 

کوہیر، 22 اکتوبر 2024:
کوہیر منڈل کے تحصیلدار بالا شنکر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ضلع کلکٹر ویلور کرانتی کی ہدایت پر ظہیرآباد حلقہ اسمبلی میں غیر قانونی معدنیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے ایک اسپیشل مانیٹرنگ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ اس فورس کی قیادت آر ڈی او ایس راجو کر رہے ہیں، جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ علاقے میں لال پتھر، لال مٹی، ریت، کالا پتھر اور دیگر معدنیات کے غیر قانونی نکالنے اور کاروبار پر مؤثر کارروائی ہو۔

تحصیلدار نے مزید کہا کہ محکمہ معدنیات کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور جو بھی غیر قانونی مائننگ میں پکڑا جائے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تحصیلدار نے یہ بھی وضاحت کی کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے رکن اسمبلی مانک راؤ نے غیر قانونی مائننگ کے بڑھتے ہوئے معاملات کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ایک تحریری یادداشت پیش کی تھی، جس میں ان سرگرمیوں کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس یادداشت کے بعد ضلع کلکٹر کی ہدایت پر یہ خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے تاکہ علاقے میں غیر قانونی معدنیات کے کاروبار کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔

#Illegal mining prevention Zaheerabad

متعلقہ مضامین

Back to top button