دنیا ؍ بین الاقوامی
چین کی طرف سے لبنان کی طبّی امداد
چین کی طرف سے لبنان کی طبّی امداد
بیجنگ، 22 اکتوبر: چین نے اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے ملک ‘لبنان’ کے نظام صحت کی مدد کے لیے طبی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔
سی جی ٹی این کی خبر کے مطابق، 3 ہزار 601 ڈبوں پر مشتمل طبی سامان کے ساتھ چینی مال بردار طیارہ آج صبح بیروت پہنچ گیا ہے۔
طبی امدادی سامان میں بے ہوشی کی ادویات، سانس لینے کی نالیاں، آپریشن گاؤن اور آکسیجن ماسک جیسی اشیاء شامل ہیں۔
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نےکہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں میں اضافے کے بعد لبنانی حکومت کی درخواست پر یہ امداد تیار کی گئی ہے۔