اسپورٹس ؍ کھیل

کرکٹ، ہاکی سمیت نو کھیلوں کو 2026 کے کامن ویلتھ گیمز سے خارج کیا گیا

Nine sports removed from 2026 Commonwealth Games

نئی دہلی، 22 اکتوبر: کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن، شوٹنگ، ریسلنگ، تیر اندازی، اسکواش، ٹرائیتھلون اور ٹیبل ٹینس کو 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے باہر کر دیا گیا ہے۔
تاہم کرکٹ کو ہٹانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔

2026 میں مجموعی طور پر صرف 10 کھیل ہوں گے۔
اس سے قبل یہ کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا میں ہونے والے تھے۔ لیکن گزشتہ سال آسٹریلوی حکومت نے اس تقریب کے انعقاد سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد گلاسگو (اسکاٹ لینڈ) میں گیمز کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔


کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن کی چیف کیٹی سیڈلیئر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم دولت مشترکہ کھیلوں کی دوبارہ تشکیل اور اس کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ 2026 کا ایونٹ اس سمت میں پہلا قدم ہوگا۔ ہم مستقبل میں کھیلوں کا ایک لچکدار اور پائیدار ایونٹ چاہتے ہیں، جو ماحولیات کے لیے مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اثرات کا حامل ہو۔

ہم نے گیمز کی تعداد بھی کم کر دی ہے تاکہ مستقبل میں چھوٹے ممالک بھی ان گیمز کی میزبانی کر سکیں۔ یہ بجٹ دوستانہ کھیل بھی ہوں گے۔

 

#Nine sports removed from 2026 Commonwealth Games

متعلقہ مضامین

Back to top button