تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

پولیس جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش

سدی پیٹ میں فلیگ ڈے کا انعقاد،ضلع کلکٹراورکمشنرپولیس کی جانب سے شہداءپولیس کو خراج

گجویل 21اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز)پولیس کمشنریٹ سدی پیٹ کی جانب سے آج قومی یوم شہیدان تقریب دفترکمشنر ریٹ میں منعقدکی گئی جس میں ضلع کلکٹرایم منو چودہری نے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہو کرمسلح پولیس جوانوں کی سلامی لی اور پولیس یادگار پر کمشنر آف پولیس ڈاکٹر بی انوردھا و دوسرے پولیس عہدیدار ملازمین کے ہمراہ بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹربی انورادھا کمشنر آف پولیس سدی پیٹ کی زیر صدارت منعقدہ یوم شہیدان تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے منو چودہری کہا کہ مسلح پولیس جوانوں کی جان کی قربانیاں ناقابل فراموش اور عوام کو متاثر کرنے والی ہوتی ہیں۔21 اکتوبر 1959 کو شمالی علاقے لداخ میں سب انسپکٹر کریم سنگھ کی قیادت میں سرحدات کی حفاظت کرتے ہوئے خدمات انجام

دینے والے 20 پولیس ملازمین پر پڑوسی حریف ملک چین کی آرمی نے اچانک حملہ اور ہو کر 10 جوانوں کوشہیدکردیاتھا۔جن کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 21 اکتوبر کو محکمہ پولیس کی جانب سے یوم شہیدان تقریب فلیگ ڈے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال 214 پولیس عہدیداروں نے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران قیمتی جانوں کا نظرانہ

پیش کرتے ہوئے شہادت پائی۔شہید پولیس جوانوں کی قربانیاں تادیر یاد رکھیں جائیں گی۔ضلع کلکٹر ایم منو چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں کمشنر ڈاکٹر بی انورادھا کی قیادت میں پولیس ملازمین اور ان کے ارکان خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے قابل ستائش اقدامات انجام دیے جارہے ہیں بالخصوص پولیس عہدیداروں کی حفظان

صحت کیلئے ضروری اقدامات ہورہے ہیں فلاگ ڈے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایس ملاریڈی،رام چندر راو¿،سبھاش چندرا بوس،اسسٹنٹ کمشنر پولیس مدھو،اسپیشل برانچ انسپکٹرز کرن سریدھر گوڑ اور دوسرا پولیس ملازمین ارکان خاندان عوام کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کے دوران ضلع کلکٹرایم منوچودری،کمشنر آف پولیس ڈاکٹر بی انورادھا کے ہاتھوں ضلع سدی پیٹ کے شہداءپولیس عہدیداروں کے ارکان خاندان کو تہنیت اور تحائف پیش کیے گئے۔

#Police Sacrifices

متعلقہ مضامین

Back to top button