تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

چیریال کو ریونیو ڈویژن بنانے سی پی ایم مدورمہاسبھا میں گوپالاسوامی کا مطالبہ

Cheriyal revenue division demand

جنگاؤں 21 اکتوبر ضلع سدی پیٹ کا بین ضلعی سرحدات سے مربوط قدیم تعلقہ چیریال اپنے منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور ڈیلیمیٹیشن کے ذریعے جنگاؤں اسمبلی حلقے میں انضمام کے باعث اپنی عظمت رفتہ انفرادی شناخت کو کھو دیا ہے جس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی بڑے پیمانے پر عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے ذریعے احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دے گی۔ان خیالات کا اظہار مارکسسٹ کمسٹ پارٹی سدی پیٹ ضلع کمیٹی کے رکن کامریڈ کے گوپال سوامی نے اج کامریڈ اےیادگری منڈل سیکرٹری کی زیرصدارت منعقدہ مدور مہاسبھاکو مخاطب کرتےہوئےکیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض مقامی مفادات حاصلہ نےچیریال ریونیو ڈیویژن سادھانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے کر اصل مقصد کو فوت کردیاہے۔انہوں نے چیریال حلقے کو دوبارہ بحال کرنے ٹاؤن کو ریوینیو ڈویژن کا عہدہ دینے کا پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ ضمن میں مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔کامریڈ کے گوپالا سوامی نے چیریال مدور دھول مٹا کمرا ویلی منڈلوں پر کی تشکیل پر نظر ثانی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مہا سبھا میں کامریڈ سی روی کمار،محمد شفیع احمد،پٹلا نریش ،الدا رمیش اور دوسرے کارکن بھی موجود تھے۔

#Cheriyal revenue division demand

متعلقہ مضامین

Back to top button