سابق وزیر داخلہ و رکن کونسل محمود علی اور بی آر ایس قائد اعظم علی نے مولانا حامد محمد خان کی عیادت کی
Former Home Minister Mahmood Ali visits Maulana Hamid Muhammad Khan
سابق وزیر داخلہ و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس محمد محمود علی نے آج معروف عالم دین مولانا حامد محمد خان کی رہائش گاہ پہنچ کر عیادت کی۔ مولانا حامد محمد خان صاحب انڈومان نکوبار کے دورہ کے موقع پر ایک حادثہ کا شکار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ اور پاﺅں میں فریکچر آیا ہے۔محمد محمود علی نے آج مولانا کی رہائش گاہ پہنچ کر خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔دریں اثناءمحمد محمود علی نے مولانا حامد محمد خان کی ، مذہبی ،علمی اور سماجی خدمات سے متعلق بات چیت کی اور کہا کہ مولانا کی جلد صحت یابی اور ان کے دوبارہ فعال ہونے کے لئے ہم سب دعا گو ہیں۔اس موقع پربی آر ایس قائد محمد اعظم علیبھی موجود تھے جنہوں نے مولانا کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
#Former Home Minister Mahmood Ali visits Maulana Hamid Muhammad Khan