تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

عادل آباد میں تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ سیفٹی ٹاسک فورس کا ریسٹورنٹس، ہوٹلوں اور مٹھائی گھروں پر اچانک چھاپہ

Telangana Food Safety Task Force raids restaurants in Adilabad

 

تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ سیفٹی کمشنر کی ہدایت پر تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ سیفٹی ٹاسک فورس حیدر اباد کی ایک ٹیم نے ریاست گیر جانچ کے ایک حصے کے طور پر عادل اباد شہر مستقر میں کئی ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے مارے ابتدائی تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ سیفٹی ٹاسک فورس حیدر اباد ٹیم کے سربراہ، زونل اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وی جیوتر مائی کی قیادت میں ٹاسک فورس فوڈ انسپکٹر س روہت ریڈی،

پی سواتی اور شریکا پر مشتمل ایک ٹیم نے اتوار کے روز عادل آباد ضلع مستقر کے مختلف ریسٹورنٹ ، ہوٹلوں اور مٹھائی گھروں کی تنقیح کی جہاں پر حفظان صحت کے نقصاندہ غذاء پائے جانے پر سویٹ ہاؤس کی انتظامیہ کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا اور نوٹس جاری کیے۔اس کے علاوہ ریسٹورنٹ میں 15 کلو مضر صحت رنگوں والا گوشت کی اشیاء کے ساتھ ساتھ سڑے ہوئے گوشت کی نشاندہی کرکے تلف کیا گیا۔ہوٹلوں اور مٹھائی کی دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے ۔جنہوں نے قواعد کی تعمیل نہیں کی۔اس ٹاسک فورس ٹیم میں دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

#Telangana Food Safety Task Force raids restaurants in Adilabad

متعلقہ مضامین

Back to top button