جرائم و حادثات
جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا
Wife cuts husband's private part after fight
شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے لنگالامنڈل میں ایک ہفتہ پہلے پیش آیا تاہم اس کا علم گذشتہ روز ہوا۔شوہراوربیوی دونوں کا تعلق چنچو قبائل سے ہے۔معمولی مسائل پر یہ دونوں ایک دوسرے سے جھگڑاکیاکرتے تھے۔اگرچہ کہ جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم شوہر کے رویہ پر بیوی مایوس تھی۔جھگڑے کے بعد شوہر کے سوجانے پر اس نے رات دیرگئے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ ڈالا۔اس کی چیخ وپکار پر اس کو پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت کے خراب ہونے پر بہتر علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔بعد ازاں اس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔
#Wife cuts husband’s private part after fight