جنگاؤں 20 اکتوبر: ریاست میں کسانوں کو فوری رعیتو بندھو، رعیتو بھروسہ اور متوفی کسانوں کے لواحقین کو رعیتو بیمہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھارت راشٹر سمیتی کمرویلی منڈل کمیٹی کی جانب سے ٹیمپل ٹاؤن کمرہلی میں بکشہ پتی صدر منڈل کمیٹی کی قیادت میں احتجاج منظم کیا گیا جس میں منڈل کے مختلف مواضعات سے پارٹی قائدین کارکنوں اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی سوامی گوڈ ،راجندر ریڈی،سدپا ضلع پرشد سابقہ رکن اور دوسروں نے مخاطب کرتے ہوئے کسانوں کو نقصانات سے بچانے کے لیے فوری رائتو بھروسہ جاری کرنے اور دھان کی خریدی میں انتخابی وعدے کے مطابق 500 روپیہ اضافی طور پر فی کنٹل بونس دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔
#BRS workers protest in Kamareddy