روہنی میں بم دھماکہ دہلی کے تباہ ہوتے سیکورٹی نظام کو بے نقاب کر رہا ہے: آتشی
Rohini bomb blast exposes Delhi security
نئی دہلی، 20 اکتوبر : دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں روہنی میں اسکول کے باہر بم دھماکہ کا واقعہ دہلی کے ٹوٹتے ہوئے سیکورٹی نظام کو بے نقاب کر رہا ہے۔
محترمہ آتشی نے ‘ایکس’ پر کہاکہ "روہنی میں ایک اسکول کے باہر بم دھماکے کا واقعہ دہلی کے تباہ حال سیکورٹی نظام کو بے نقاب کر رہا ہے، دہلی میں امن و امان کی ذمہ داری بی جے پی کی مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن بی جے پی یہ کام چھوڑ کر اپنا سارا وقت دہلی کی منتخب حکومت کے کام کو روکنے میں صرف کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ "یہی وجہ ہے کہ آج دہلی کی صورتحال 1990 کی دہائی میں ممبئی انڈر ورلڈ کے دور جیسی ہو گئی ہے۔ شہر میں کھلے عام فائرنگ ہو رہی ہے، غنڈے پیسے بٹور رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ‘بی جے پی کے پاس نہ کام کرنے کی نیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔ اگر غلطی سے بھی دہلی کے لوگ انہیں دہلی حکومت کی ذمہ داری سونپ دیتے ہیں تو وہ اسکولوں، اسپتالوں، بجلی اور پانی کی وہی حالت کر دیں گے جو آج دہلی کی امن و امان کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روہنی سیکٹر 14 کے پرشانت وہار علاقے میں واقع سی آر پی ایف اسکول کے قریب آج صبح ایک دھماکہ ہوا۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
#Rohini bomb blast exposes Delhi security