جرائم و حادثاتہندوستان ؍ ملک کی خبریں

روہنی میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب زور دار دھماکہ، افراتفری مچی

Rohini blast

نئی دہلی، 20 اکتوبر :دہلی کے روہنی سیکٹر-14 میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب اتوار کو ایک زبردست دھماکہ ہوا جس سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں افراتفری مچ گئی۔


روہنی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امیت گوئل نے بتایا کہ صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہونے والا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی وجہ سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زوردار دھماکے کے بعد دھویں کے بادل اٹھ گئے جس سے پولیس اور مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین کی ٹیم کو واقعہ کی تحقیقات کے لیے بلایا ہے۔

این ایس جی کے ساتھ فائر فائٹرز، دہلی پولیس اسپیشل سیل اور ایف ایس ایل کرائم ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور پورے واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ یہ حملہ تھا یا حادثہ۔


ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے رکاوٹیں لگا کر علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button