جرائم و حادثات
تلنگانہ:کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کو عریاں ویڈیوکال، پولیس سے شکایت
Congress MLA blackmail
حکمراں جماعت کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کو ایک خاتون کی جانب سے عریاں ویڈیو کال موصول ہونے کے بعد تلنگانہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔رکن اسمبلی کو، جو کریم نگر ضلع کے ایک حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں کو 14 اکتوبر کو رات دیر گئے ایک ویڈیو کال موصول ہوئی۔ اس کے بعد اس نے کال منقطع کر دی اور ان کو بلیک میل کرنے کی سازش سمجھ کر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیااور اس سلسلہ میں تمام زاویوں سے جانچ کی جارہی ہے۔
#Congress MLA blackmail