جرائم و حادثات
گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے رقم نہ دینے پر پوتے نے دادی کا قتل کردیا
Grandson murders grandmother
گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے رقم نہ دینے پر پوتے نے دادی کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع میں پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے راواکول گاوں سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت66سالہ بالماں کے طورپر کی گئی ہے کے پوتے پرشانت نے وظیفہ کی رقم گانجہ کا نشہ کرنے کیلئے دینے کامطالبہ کیا تاہم اس سے انکار پر اس نے اپنی دادی سے جھگڑا کیا اور پھر مہلک ہتھیارسے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔خاتون کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔
#Grandson murders grandmother