عادل آباد ضلع پولس نے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ میں ملوث مزید 4 ملزمان کو مہاراشٹرا سے کیا گرفتار
Ganja smuggling
عادل آباد ضلع پولس نے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ میں ملوث مزید چار مرکزی ملزمان کو ریاست مہاراشٹرا سے کیا گرفتار ۔عادل اباد ڈی ۔ایس ۔پی۔ جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
عادل آباد 18/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)
عادل آباد ضلع پولس نے پچھلے ماہ تلماڈو گو منڈل کے لکشمی پور چیک پوسٹ پر پکڑے گئے 900 کلو گرام گانجا کیس کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے مزید کاروائی کرتے ہوئے بین ریاستی گانجہ اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزمان کو حراست میں لیا ۔ ضلع پولیس کی جانب سے کیس میں ملوث مہاراشٹر کے مزید چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا جو گانجہ سپلائی کر رہے تھے۔اس سلسلے میں عادل اباد ڈی ۔ایس ۔پی۔ جیون ریڈی نے جمعہ کے روز میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے پکڑے گئے ملزموں کو ریمانڈ میں لیتے ہوئے ضلع ایس پی غوثِ عالم کی ہدایت پر الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے مہاراشٹر روانہ کیا گیا اور پہلے پکڑے گئے ملزموں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بُنیاد پر مزید چار لوگوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے ملزمان کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا ۔مہاراشٹر کے بلڈانہ ضلع کے دمنگاؤں کے کھرا گاؤں کے ساکن 55/سالہ گوتیرام گرودیال سبے، ولد گرودیال،ریاست مہاراشٹر کے بلڈانہ ضلع کے دامنگاؤں کے کھرا گاؤں ساکن 20/سالہ شبھم گوتیرام سيبلے، ولد گوتیرام سیبلے،، ریاست مہاراشٹر کے بلڈانہ ضلع کے دمنگاؤں کے کھرا گاؤں کے ساکن 38/سالہ امرسنگھ نارائن گوٹھی، ولد نارائن گوٹھی،مہاراشٹر ریاست کے جلگاؤں ضلع کے گودری ٹھنڈا گاؤں کے فتح پور کے ساکن 36/سالہ سومناتھ بیکا سیبلے، ولد بیکا کے حیثیت سے شناخت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اُنکے قبضے سے مزید تقریباً 37 ہزار روپئے مالیت کا ڈیڑھ کلو گانجا ،ایک ایکو ماروتی ویان ،تین موبائیل فون کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کیس کے دیگر اہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔نہوں نے بتایا کہ اہم ماسٹر مائنڈ کو بہت جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ضلع ایس پی غوث عالم آئی پی ایس نے بین ریاستی گانجہ اسمگلرس کی گرفتاری میں سخت محنت کرنے پر خصوصی طور پرمبارکباد دی۔ ۔اس موقع پر رورل سرکل انسپکٹر فائنڈر ،جینتھ سرکل انسپکٹر سائی ناتھ ،رورل ایس ۔آئی محمد مجاہد الدین،شیخ مقصود ،رکماریڈی، گنگادھر ریڈی، سرینواس کے علاوہ دیگر عملہ موجود تھا۔
#Ganja smuggling