جرائم و حادثات

میدک کے رتناپور کے قریب بے قابو کار نہر میں گر پڑی

ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ہریش راﺅ کا اظہار افسوس

حیدرآباد۔16اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع میدک کے شیوم پیٹ منڈل کے رتنا پور کے قریب آج پیش آئے افسوسناک سڑک حادثہ میںا یک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک بے قابو کار درخت اور کلورٹ سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جاگری۔مہلوکین کا تعلق رتنا پور تانڈہ ‘پاموبنڈہ تانڈہ اور تلالہ پلی تانڈے سے بتایاگیاہے۔حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد اور پولیس پہنچ گئی اور بچاﺅ کارروائیوں کا آغاز کیا۔کار میں آٹھ افراد سوار تھے ۔7افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ڈرائیور کو شدید زخم آئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے دواخانہ منتقل کیا۔چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔انہوںنے متعلقہ عہدیداروں سے بات کی اور حادثہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔واضح رہے کہ سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔چیف منسٹر نے انسانی جانوں کے اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوںنے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت دی۔ریونت ریڈی نے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔علاوہ ازیںسابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راﺅ نے میدک سڑک حادثہ پر شدید صدمہ کاا ظہار کیا۔حادثہ میں 7افراد کی موت واقع ہوئی۔ہریش راﺅ نے ایک بیان میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوںنے مہلوکین کے ورثاءکو 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی فراہمی کے علاوہ زخمیوں کے مفت علاج کا مطالبہ کیا۔

 

#Uncontrolled car falls into canal near Ratnapur Medak

متعلقہ مضامین

Back to top button