بی آرایس لیڈر فصیح الدین کی نماز جنازہ میں محمدمحمود علی کی شرکت
مرحوم کے افراد خاندان کو پرسہ‘عوامی خدمات کو خراج
حیدرآباد۔16اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس محمدمحمود علی نے آج جناب فصیح الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ بی آرایس پارٹی لیڈر فصیح الدین عرف فرید الدین صدراقلیتی سیل ضلع نلگنڈہ کا 15اکتوبر کو دوران علاج حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیاتھا۔نماز جنازہ آج بعدنماز ظہر مسجد رحمانےہ میں اداکی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان نلگنڈہ میں عمل میںآئی۔محمدمحمود علی نے فصیح الدین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔انہوںنے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔محمدمحمود علی نے کہاکہ فصیح الدین ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کےلئے کوشاں رہے ۔ان کے انتقال سے پارٹی میں ایک خلا ءپیدا ہواہے۔انہوںنے کہاکہ فصیح الدین بہت ہی ملنسار ‘ہمدرداور خوش مزاج انسان تھے۔ تلنگانہ تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لئے تھے۔نلگنڈہ میں بی آرایس پارٹی کے استحکام میں بھی فصیح الدین نے نمایاںخدمات انجام دی تھیں۔محمدمحمود علی نے مرحوم کے افراد خاندان کو پرسہ دیا۔انہوںنے مرحوم کی مغفرت اور اعلیٰ درجات کےلئے دعاءکی۔جلوس جنازہ میں سابق وزیر ورکن اسمبلی سورےہ پیٹ جگدیش ریڈی ‘نرنجن ولی ریاستی سکریٹری بی آرایس ‘نریندر ریڈی صدرنشین ضلع پریشد نظام آباد‘محمد بشیر کونسلر‘اقلیتی قائدخواجہ بدرالدین‘پنکج یادو ودیگر نے شرکت کی۔
#BRS Leader Fasihuddin Funeral