ریاستی حکومت فیس بازادائیگی کے بقایہ جات فی الفور جاری کرے:کے ٹی آر
ریاستی حکومت فیس بازادائیگی کے بقایہ جات فی الفور جاری کرے:کے ٹی آر
حیدرآباد۔16اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ فیس باز ادائیگی کے بقایہ جات فی الفور جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ خانگی ڈگری اور پی جی کالجس فیس باز ادائیگی پر انحصار کرتے ہیں۔فیس کے بقاےہ جات کی عدم ادائیگی کے باعث ڈگری اور پی جی کالجس کے منتظمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔کے ٹی آر نے تلنگانہ پرائیویٹ ڈگری اور پی جی کالجس مینجمنٹ اسوسی ایشن کو یقین دلایاکہ وہ حقیقی اپوزیشن کے طور پر فیس کے بقاےہ جات کی اجرائی کےلئے حکومت کےخلاف جدوجہد کرے گی۔تلنگانہ پرائیویٹ ڈگری اور پی جی کالجس مینجمنٹ اسوسی ایشن نے آج تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی۔وفد نے کے ٹی آر سے خواہش کی کہ فیس باز ادائیگی کے بقاےہ جات کی اجرائی کےلئے ریاستی حکومت پر دباﺅ ڈالا جائے ۔وفد نے بتایاکہ اگر ریاستی حکومت 650کروڑ روپئے بقاےہ جات جاری کرتی ہے تو کالجس کے بیشتر مسائل حل ہوجائیںگے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے ادائیگی عمل میں نہ لائے جانے کے باعث وہ کالج کی عمارتوں کاکراےہ اور تدریسی وغیر تدریسی عملہ کو تنخواہوں کی اجرائی سے بھی قاصر ہیں۔کے ٹی آر نے وفد کی نمائندگی کی بغور سماعت کی اور وفد کو یقین دلایاکہ وہ فیس باز ادائیگی کے بقاےہ جات کی اجرائی کےلئے حکومت پر دباﺅ ڈالیںگے۔کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھی اس مسئلہ کا تذکرہ کیا۔وفد نے تلنگانہ پرائیویٹ ڈگری اور پی جی کالج مینجمنٹ اسوسی ایشن کے صدر نارائن ریڈی ‘ریاستی سکریٹری رام کرشنا اور دوسرے شامل تھے۔