جرائم و حادثات

میدک سڑک حادثہ پر چیف منسٹر اور ہریش راﺅ کا اظہار افسوس

Medak road accident

حیدرآباد۔16اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے میدک ضلع کے شیوم پیٹ منڈل میں پیش آئے سڑک حادثہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے بات کی اور حادثہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔واضح رہے کہ سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔چیف منسٹر نے انسانی جانوں کے اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت دی۔ریونت ریڈی نے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔علاوہ ازیںسابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راﺅ نے میدک سڑک حادثہ پر شدید صدمہ کاا ظہار کیا۔حادثہ میں 7افراد کی موت واقع ہوئی۔ہریش راﺅ نے ایک بیان میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مہلوکین کے ورثاءکو 5لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی فراہمی کے علاوہ زخمیوں کے مفت علاج کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button