شہر کی خبریں

”کلین حیدرآباد۔ ہیریٹیج ویسٹ ریموول“پروگرام کاآغاز

Clean Hyderabad Heritage Waste Removal

گریٹر حیدرآباد کے 21 روزہ ”کلین حیدرآباد۔ ہیریٹیج ویسٹ ریموول“پروگرام کا آج ڈپٹی میئر موتے سری لتا نے تارناکہ میں اپنے کیمپ آفس میں آغاز کیا۔ یہ پروگرام آج سے اگلے مہینے کی 8 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے ذریعہ شہر کے تاریخی مقامات پر جمع ہونے والے کچرے کی مکمل طورپر نکاسی کی جائے گی اور ان کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت شہر یوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر نے کہا کہ یہ پروگرام شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

#Clean Hyderabad Heritage Waste Removal

متعلقہ مضامین

Back to top button