کمرم بھیم کی 84ویں برسی کے موقع پر ضلع عادل آباد میں تعطیل کا اعلان
Komaram Bheem 84th Anniversary
کمرم بھیم کی 84ویں برسی کے موقع پر 17 / اکٹوبر بروز جمعرات کو ضلع عادل آباد میں واقع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں مقامی عوامی تعطیل کا اعلان۔انچارج کلکٹر ضلع عادل اباد وینکٹیش دوترے نے جاری کئے احکاماتِ ۔
عادل آباد 16/اکتوبر (آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار عمیم شریف)
انچارج کلکٹر ضلع عادل اباد وینکٹیش دوترے نے چہار شنبہ کے روز ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ کی 17 /تاریخ بروز جمعرات کو کمرم بھیم کی 84ویں برسی کے موقع پر عادل آباد ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ کے دوسرا ہفتہ یعنی 9/نومبر کو کام کا دن تسلیم کئے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمرم بھیم جنہوں نے جل، جنگل اور زمینی کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی کی برسی ریاست تلنگانہ کے سب سے بڑے قبائلی تہواروں میں سے ایک ہے اور ہر سال دسہرہ کے بعد منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور دیگر ریاستوں جیسے مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سے تقریباً بیس ہزار سے زیادہ قبائلی کمرم بھیم آصف آباد ضلع کے کیرامیری منڈل میں جوڑے گھاٹ کا دورہ کرتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ضلع مستقر اور متحدہ ضلع عادل آباد کے تمام منڈل مستقر میں بھی کمرم بھیم کی برسی منائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قبائلی تنظیموں کی درخواستوں اور پراجیکٹ آفیسر، آئی ٹی ڈی اے، اوٹنور کی آراء کے پیش نظر، یہ فیصلہ کیا گیا کہ17/ اکتوبر بروز جمعرات کو ضلع عادل آباد میں واقع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں مقامی عوامی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔اور 9/ نومبر 2024 کے دوسرا ہفتہ کو 17/ اکتوبر کو اعلان کردہ عوامی تعطیل کے بدلے عادل آباد ضلع میں واقع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کے لیے کام کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔۔
#Komaram Bheem 84th Anniversary