تلنگانہ میں بارش کاامکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 17 سے 19 اکتوبر تک تلنگانہ میں بعض مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش آنے کا امکان ہے۔ موسمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ میں چند مقامات پر یا بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ریاست میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق رہا ہے۔
#Telangana rain forecast