دنیا ؍ بین الاقوامی
خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان
Free Bus Travel for Women Announcement
آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی گرجالا جگن موہن نے ریاست میں خواتین کے لیے بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی کے تہوار کے بعد نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے چتور ضلع میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔اس موقع پر خواتین نے پنشن کی رقم میں اضافہ، راشن کارڈ س دینے،مکانات فراہم کرنے کی خواہش کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرا بابو نے خواتین کے لئے کئی اسکیمات نافذ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی سے شروع ہوگی اوردیوالی کے اگلے دن سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کردی جائے گی۔
#Free Bus Travel for Women Announcement