نیول ایل ایف آر پراجکٹ کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کشن ریڈی کا بی آرایس پر الزام
Kishan Reddy Accuses BRS Over Naval LFR Project Misinformation
مرکزی وزیر معدنیات جی کشن ریڈی نے راماگنڈم نیول ایل ایف آر پراجکٹ کے بارے میں جھوٹ پھیلانے پر بی آر ایس پارٹی پر الزام لگایا۔ آج صبح حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگا ریڈی ضلع کے راماگنڈم میں بننے والے نیول میں فریکوینسی ریڈار کمیونیکیشن سسٹم کا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھنا ریاست کی عزت میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دفاعی بحری جہازوں اور آبدوزوں کے لیے انتہائی مفید ہوگا۔وزیرموصوف نے بتایا کہ اس منصوبے کو 2010 سے مختلف مراحل میں منظوری ملی ہے، اور ریاست کے جنگلات اور سائنس کے محکموں نے 2090 ایکڑ زمین اس پراجکٹ کے لیے مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس نے اقتدار میں رہتے ہوئے اسے منظوری دی اور اب مخالفانہ رویہ کے ساتھ بات کرنا پارٹی کی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔
اقتدار میں ایک بات کہنا اور اپوزیشن میں دوسری بات کہنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس وقت کی بی آرایس حکومت نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس اب جھوٹ پھیلا رہی ہے جبکہ انہوں نے پہلے اس منصوبہ کو قبول کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ریڈار کی تعمیر کے مقام پر کچھ درختوں کو منتقل کرنے کے لیے کروڑوں روپے جمع کروائے گئے ہیں اور بقیہ مقامات پر کسی درخت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 14 سالوں سے دفاعی محکمہ اس منصوبے پر کام کر رہا ہے اور درختوں کی کٹائی کے بارے میں جھوٹ پھیلانا کانگریس اور بی آرایس پارٹیوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔ 2000 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر 1 لاکھ 95 ہزار درخت موجود ہیں، جن میں سے صرف 1500 درختوں کو منتقل کیا جائے گا اور کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
#Kishan Reddy Accuses BRS Over Naval LFR Project Misinformation