چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا فاکس کان کمپنی کا دورہ
ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ چیرمین ینگ لیو سے بات چیت۔سرماےہ کاری کی ترغیب
حیدرآباد۔14اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وصنعتیں سریدھر بابو نے آج کونگاراکالن میں فاکس کان کمپنی کا دورہ کیا۔ریونت ریڈی نے فاکس کان کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔
انہوںنے کاموں میں پیشرفت اور دیگر متعلقہ امور کے خصوص میں تفصیلات حاصل کیں۔چیف منسٹر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فاکس کان کے چیرمین ینگ لیو سے بات کی ۔چیف منسٹر نے یقین دلایاکہ حکومت کمپنی کو درکار تمام انفراسٹرکچر سہولتوں کی فراہمی عمل میں لائے گی۔
اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے شکوک وشبہات میں مبتلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔چیف منسٹر نے کمپنی سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور مزید شعبہ جات میں سرماےہ کاری کرے۔چیف منسٹر نے فاکس کان کمپنی پر زوردیاکہ وہ ریاست تلنگانہ میں الیکٹرک اور لیتھیم بیٹری سیکٹر میں سرماےہ کاری کرے۔
#Chief Minister A Revanth Reddy visits Foxconn Company