اسپورٹس ؍ کھیل

وراٹ کوہلی کے اندر آج بھی رن بنانے کی خواہش کم نہیں ہوئی : گمبھیر

وراٹ کوہلی کے اندر آج بھی رن بنانے کی خواہش کم نہیں ہوئی : گمبھیر

بنگلورو، 14 اکتوبر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر نے وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رن بنانے کی بھوک پہلے کی طرح برقرار ہے اور ایک دہائی سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کے اندر رنز بنانے کی خواہش کم نہیں ہوئی ہے۔
ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے بازگوتم گمبھیر نے نیوزی لینڈ کے خلاف چناسوامی اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل کوہلی کی لگن کی تعریف کی۔ وراٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 9,000 رنز بنانے کے قابل ذکر سنگ میل کو حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔
گمبھیر نے وراٹ کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے، یواین آئی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، "مجھے سری لنکا میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں ان کے ساتھ اوپننگ کرنا یاد ہے۔ ان کی رن بنانے کی بھوک ہمیشہ رہتی ہے، اور یہی چیز انہیں عالمی معیار کا کرکٹر بناتی ہے۔ وراٹ اپنے عزم کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے مسلسل ثابت کیا ہے کہ ان کی کامیابی کے لئے بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی۔
گمبھیر نےاس پر زور دیتے ہوئے کہا، “ ان کی ہمیشہ زیادہ رن بنانے کی خواہش رہتی ہے اور ان کی یہ بھوک کبھی کم نہیں ہوتی ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے دورے میں آنے والی سیریز میں بلے سے زیادہ رنز بنانے کے خواہشمند ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان تین میچوں کی گھریلوٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہے جس کے بعد آسٹریلیا کا ایک مشکل دورہ ہوگا۔ وراٹ کا تجربہ اور ٹیم کے لیے ان کی لگن اہم ثابت ہوگی۔
وراٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 114 میچ کھیلے ہیں اور 8871 رنز بنائے ہیں جس میں 29 سنچریاں اور سات ڈبل سنچریاں شامل ہیں۔ انہیں 9000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے 140 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button