تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ستوپلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آرایس ایس) مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ آر ایس ایس کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ستوپلی شہر کی گلیوں سے ہوتے ہوئے،سوئم سیوکوں نے بس اسٹینڈ چوراہے تک اس مارچ میں حصہ لیا۔