تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سائبر مجرمین کی دھوکہ دہی سے دوافراد کا تحفظ – آئی سی آئی سی آئی بینک کی ڈپٹی منیجر صالحہ بیگم اور ہیڈ کانسٹبل فیروز کو اعزاز

Cyber criminals protection

حیدرآباد۔12اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی ڈپٹی منیجر صالحہ بیگم اور سی سی ایس سائبر کرائم کے ہیڈ کانسٹبل فیروز کو بنجارہ ہلز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرمیں اعزاز عطا کیا۔صالحہ بیگم اور فیروزنے سائبر مجرمین سے دوافراد کو بچانے میں اہم کرداراداکیا۔دوافراد سائبر مجرمین کے جھانسہ میں آگئے اور بھاری رقم ان کے اکاﺅنٹ میں جمع کروارہے تھے۔صالحہ بیگم کی بروقت چوکسی اور پولیس کو مطلع کرنے کے باعث دوافراد کے 19.5لاکھ روپئے سائبر مجرمین کے پاس جانے سے محفوظ رہے۔وارث گوڑہ کا ساکن سرینواس ایک تجارتی دھوکہ دہی کا شکار ہوا۔وہ 9لاکھ روپئے جمع کروانے کےلئے آئی سی آئی سی بینک نلہ کنٹہ برانچ آیا۔اس دوران ڈپٹی منیجر صالحہ بیگم کو شک ہوا ۔انہوںنے سائبر کرائم کے ہیڈ کانسٹبل فیروز کو مطلع کیا۔ فیروز نے سرینواس سے بات کی ۔سرینواس نے پہلے ہی 3لاکھ روپئے جمع کروادیئے تھے۔

فیروز نے سرینواس کو سمجھایاکہ وہ فی الفور سائبر کرائم سے شکایت کریں اور باقی رقم جمع نہ کریں۔اسی طرح اڈیکمیٹ کے ساکن نوین کمار بھی ایک سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوئے اور وہ آئی سی آئی سی بینک میں 11.50لاکھ روپئے جمع کروانے کےلئے آئے۔ڈپٹی منیجر نے نوین کمار کو دیکھا جوکہ پریشان دکھائی دے رہے تھے ۔انہوںنے نوین کمار سے بات کی ۔نوین کمار کو خوفزدہ پاکر صالحہ بیگم نے ہیڈ کانسٹبل کو اطلاع دی۔فیروز نے متاثرہ نوین کمار سے بھی بات کی اور نوین کمار کو بتایاکہ ہم حیدرآباد سائبر کرائم پولیس سے وابستہ ہیں۔جولوگ آپ کو منی لانڈرنگ کےلئے بلیک میل کررہے ہیں وہ سب خودساختہ پولیس ملازمین ہےں۔ لہذاآپ خوفزدہ نہ ہوں۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اکاﺅنٹ میں پیسے ہرگز جمع نہ کریں۔صالحہ بیگم اور فیروز کی بروقت چوکسی کے باعث نوین کمار اور سرینواس کی رقم بچ گئی۔اس سلسلہ میں کمشنر پولیس سی وی آنند نے صالحہ بیگم اور فیروز کی ستائش کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔

#Cyber criminals protection

متعلقہ مضامین

Back to top button