تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حکومت غریبوں کو معیاری تعلیم اور موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے پابند عہد

حکومت غریبوں کو معیاری تعلیم اور موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے پابند عہد
شاد نگر میں ینگ انڈیا انٹی گریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس کےلئے سنگ بنیاد ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔11اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے آج ضلع رنگاریڈی کے شادنگر میں ینگ انڈیاانٹی گریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس کےلئے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ کانگریس حکومت نے بے روزگاری کے مسئلہ کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ غریبوں کو معیاری تعلیم اور موثر طبی سہولتو ں کی فراہمی کا وعدہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس حکومت نے غریبوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا فیصلہ کیاہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ محکمہ تعلیم کو جامع اور صاف وشفاف بنانے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ہم نے اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کے عمل کو مکمل کیاہے۔انہوںنے کہاکہ ہم غریبوں تک معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئے ینگ انڈیا انٹی گریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس قائم کررہے ہیں۔چیف منسٹر نے کہاکہ سابق وزیر اعظم آنجہانی نرسمہا راﺅ نے 1972میں رہائشی اسکولوں کےلئے پالیسی متعارف کی تھی۔بی وینکٹیشم جیسے افراد پی وی نرسمہا راﺅ کی سوچ کے ساتھ آئی اے ایس کے عہدے تک پہنچے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی برسر اقتدار آنے کے بعد 90یوم میں 30ہزار سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کےلئے تقررنامہ حوالے کئے گئے۔کل ہی ہم نے 11ہزار اساتذہ کی جائیدادوں پر بھر تی کےلئے تقررنامہ حوالے کئے۔ریونت ریڈی نے کہاکہ ہماری پالیسی ذات پات اور مذہب کی تفریق کو ختم کرناہے۔انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی غریبو ں کی جماعت ہے ۔کمزور طبقات کی ترقی اور فلاح وبہبود کےلئے ہرممکن اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ بالا اسکولس میں تمام طبقات کے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔اگر ایس سی ‘ایس ٹی ‘بی سی اور اقلیتوں کو علیحدہ کیاجاتاہے تو اس سے ان کے ذہن پراگندہ ہوںگے۔یہی وجہ ہے کہ ہم ذات پات اور مذہب سے قطع نظر ینگ انڈیا انٹی گریٹیڈ ریسڈنشیل اسکولس کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button