تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںتعلیم ؍ ایجوکیشن

فارمیسی میں داخلوں کےلئے طویل انتظار ختم۔محکمہ تکنیکی تعلیم کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی

فارمیسی میں داخلوں کےلئے طویل انتظار ختم۔محکمہ تکنیکی تعلیم کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد۔8اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)ریاست تلنگانہ میں فارمیسی میں داخلوں کےلئے طویل انتظار آخر کار ختم ہوا کیوںکہ محکمہ تکنیکی تعلیم کے ذریعہ داخلوں کے خصوص میں کونسلنگ اعلامےہ کی اجرائی عمل میں آئی۔ایسے طلباءوطالبات جنہوںنے بی پی سی زمرہ میں ٹی جی ایپسیٹ 2024کو کوالیفائی کیاہے وہ بی فارمیسی ‘فارم ڈی ‘بائیو ٹکنالوجی ‘بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور فارما سیوٹیکل سائنسس میں داخلوں کےلئے اکتوبر 19اور22کے درمیان رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔رجسٹر کروانے والے امیدواروں کے اسناد کی تصدیق 21تا23اکتوبر عمل میں آئے گی اور 21تا25اکتوبر ویب آپشنس کھلے رہیںگے۔28اکتوبر سے قبل عبوری نشست کا اختصاص عمل میں آئے گا۔طلبہ کو بذات خود آن لائن رپورٹ کرنی چاہئے اور28تا30اکتوبر کے درمیان ٹیوشن فیس ادا کرنی چاہئے۔ہر سال داخلہ کونسلنگ کا شیڈول جولائی کے آخری ہفتہ میں جاری کیاجاتاتھا تاہم جارےہ سال فارمیسی کونسل آف انڈیا کی جانب سے فارمیسی کو مسلمہ قرار دینے میں تاخیر کے باعث داخلوں کا عمل وقت پر شروع نہ ہوسکا۔آخری مرحلہ میں داخلوں کےلئے 4نومبر کو رجسٹریشن ہوگا اور 5نومبر کو سرٹیفیکٹس کی تصدیق کی جائے گی جبکہ 5نومبر اور 6نومبر کو ویب آپشنس کو استعمال کیاجاسکتاہے۔عبوری نشست کا الاٹمنٹ 9نومبر کو ہوگا۔ طلبہ کو بذات خود رپورٹ کرناچاہئے ۔9اور11نومبر کے درمیان ٹیوشن فیس ادا کرنی ہوگی۔امیدواروں کو 11یا 12نومبر کو الاٹ کردہ کالج میں رپورٹ کرنی ہوگی۔برسر موقع داخلوں کےلئے رہنمایانہ خطوط 12نومبر کو جاری کئے جائیںگے۔خواہشمند امیدواران مزید تفصیلات کےلئے ویب سائٹ https://tgeapcetb.nic.inملاحظہ کرسکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button