ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2024اپنے عروج پر، 25,000سے زائد مصنوعات لانچ

امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2024اپنے عروج پر، 25,000سے زائد مصنوعات لانچ

بنگلورو، 8 اکتوبر: اس وقت امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2024اپنی انتہا پر ہے۔ صارفین کے لئے بے مثل ڈیل اوربڑی بچت والی 25,000سے زائد مصنوعات لانچ کی جاچکی ہےں۔ملک بھر میں درگا پوجا کا تیوہار زوروں ہے۔ اسی دوران درگا پوجا اسٹور Amazon.in پر لائیو ہو گیا ہے۔ صارفین تہوار کے لوازمات کی ایک وسیع رینج سے خریداری کر سکتے ہیں جن میں روایتی ملبوسات، اشیائے پرستش ، احباب اور کنبہ کے لیے تحائف اور جدید الیکٹرونکس اشیاءوغیرہ شامل ہیں۔یہ معلومات کمپنی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی۔
ریلیز کے مطابق درگا پوجا اسٹور آپ کو ہر اس چیز کا ون اسٹاپ حل فراہم کرتا ہے جس کی آپ کو تہوار کو بہترین انداز میں منانے کے لیے درکار ہے۔ رواںسال کے امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول کے ساتھ صارفین اپنے پسندیدہ برانڈوں جیسے سیم سنگ، ون پلس، امیزون ایکو، ایپل، بیبا، لکمے، یو ایس پولو، پیزن، ایلن سولی جیسے بے مثال برانڈوں پر خطیر بچت حاصل کر سکتے ہیں۔امیزون گریٹ انڈین فیسٹیول 2024 کے بھرپور انداز میں صارفین Amazon.in پر تمام زمروں میں بے مثل ڈیل، بھاری بچت اور 25,000 سے زیادہ نئی مصنوعات کی لانچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button