شہر کی خبریں

سیرت طیبہ ﷺ ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ

سیرت طیبہ ﷺ ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ
کشن باغ میں مصحف حفظ اکیڈمی کے زیر اہتمام سیرت کوئز کے ضمن میں اسناد وانعامات کی تقسیم

6/اکٹوبر 2024ء: بروز اتوار بعد نماز ظہر لینگویجس اکیڈمی کے زیر انتظام مصحف حفظ اکیڈمی کی جانب سے کشن باغ کے مختلف اسکولس ومدارس کے سیرت کوئز میں کامیاب طلبہ وطالبات کے لئے اسناد وانعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر مولانا مفتی سید واحد علی قادری نائب شیخ الفقہ ونائب مفتی جامعہ نظامیہ نے کہا کہ سیرت طیبہ کا مطالعہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور سیرت طیبہ ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، مولانا مفتی محمد خالد علی ازہری نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ نے کہا کہ سیرت طیبہ میں ہر ایک کے لئے بہترین نمونہ ہے ملت کے نونہالوں کو سیرت سے واقف کروانا وقت کا اہم تقاضا ہے، مولانا محمد سلطان احمد معتمد انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ وبانی جامعہ حنفیہ نے حصہ لینے والے طلبہ، اولیائے طلبہ اور اکیڈمی کے ذمہ داران کی ستائش کی اور کہا کہ طالب علمی کے زمانہ میں سیرت نبوی سے واقفیت نہایت ضروری ہے، کشن باغ کی معروف شخصیت سوشل ورکر جناب ایس اے قیصر صاحب نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ کے لئے بہت مفید ہیں اس سے ان کے مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے، انہوں نے جلسہ کے محرک جناب خواجہ محی الدین صاحب کے لئے صحتیابی کی دعا کی جو سرجری کی وجہ شریک نہ ہوسکے، مولانا اسماعیل نقشبندی نے نظامت کے فرائض انجام دئے، طلبہ وطالبات نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا، سرفہرست طلبہ کو انعامات دئے گئے، اس موقع پر طلبہ اور ان کے سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود رہی، صلاۃ وسلام پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button