تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حمڈا کے حدود میں جھیلوں کا سروے کرنے حکومت تلنگانہ کی ہدایت

حمڈا کے حدود میں جھیلوں کا سروے کرنے حکومت تلنگانہ کی ہدایت

تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمڈا) کے حدود میں موجود جھیلوں کے جامع سروے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میں موجود جھیلوں کی وسعت، ایف ٹی ایل اور بفر زونس کی نشاندہی کی جائے۔ آبپاشی اور ریونیو محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین ماہ میں سروے مکمل کیا جائے۔ سروے مکمل ہونے کے بعد جھیلوں کی تفصیلات کو ویب سائٹ پراپ لوڈ کیاجائے گا۔حال ہی میں ایف ٹی ایل اور بفر زون میں غیر مجاز عمارتوں کو حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹس پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)کی جانب سے بھاری مشنری کے ذریعہ منہدم کیا گیا تھا۔انہدامی کارروائی کے خلاف بعض افرادنے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے دوران سماعت حکومت سے پوچھا کہ تھا کیا جھیلوں کی ایف ٹی ایل حدود کی نشاندہی کی گئی ہے؟ اب حکومت نے پہلے ایف ٹی ایل اور بفر زونس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس وقت تک حیدراکی انہدامی کارروائی کو روکا جائے گایا نہیں اس پر تذبذب پایاجاتا ہے۔دوسری جانب، حال ہی میں حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے حیدراکو قانونی حیثیت دی تھی۔ گورنر نے اس آرڈیننس کی منظوری دی تھی جس کے بعد حیدرا کو مزید اختیارات مل گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button