سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق پوسٹ شیئر نہ کریں۔ سوشیل میڈیا صارفین کو عادل آباد ڈی ایس پی جیون ریڈی کا انتباہ
جھوٹے پوسٹ شئیر کرنے پر گروپ ایڈمن اور فارورڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق پوسٹ شیئر نہ کریں۔ جھوٹے پوسٹ شئیر کرنے پر گروپ ایڈمن اور فارورڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عادل آباد 06/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار عمیم شریف )
عادل آباد ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے کہا کہ ذاتی فائدے کے لیے دوسروں پر الزام لگانا غلط ہے حقائق جانے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ اور فارورڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات پھیلانے پر گروپ ایڈمنز اور فارورڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل ایک آدیواسی خاتون کی معمول کی موت پر کچھ لوگ ذاتی فائدے کے لیے
مارچ کے واقعات کی تصاویر اور ویڈیو بنا رہے ہیں۔ اور شر انگیزی اور پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے دوسروں تک ویڈیوز کو بھیج رھے ہیں ۔انہوں نے اتوار کے روز ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چھ مہینے پہلے 2/ مارچ کو ایک قبائلی خاتون کو بوتھ سی ایچ سی میں داخل کیا گیا تھا اور 3/مارچ کو بوتھ سی ایچ سی میں فیملی پلاننگ کی سرجری کروائی اور 5 / مارچ کو ڈسچارج کردی گئی۔14/مارچ کو خاتون کا اپنے گھر میں اِنتقال ہوگیا۔۔ خاتون کی موت کے تعلق سے اہل خانہ کی شکایت کے مطابق 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور بی رامو ایس آئی بوتھ نے خاتون کے گاؤں جا کر تفتیش کی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیے اور پوسٹ مارٹم کیا گیا۔سول اسسٹنٹ سرجن کی طرف سے کی گئی تحقیقات اور پی ایم ای رپورٹ کی بنیاد پر کیس کو 31/مارچ کو حادثاتی موت کے کیس کے طور پر نمٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سوشیل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبریں پوسٹ کرکے ذاتی فائدے حاصل کررہے ہیں اور سچائی جانے بغیر مارچ کے مہینے میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عادل آباد ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے انتباہ دیا کہ واٹس ایپ گروپ ایڈمنس اور فارورڈ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جو حقائق کو جانے بغیر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلارہیں اور ڈاکٹروں کی توہین کر رہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر آنے والی ہر ایک چیز کو سچ نہ مانے کا عوام کو مشورہ دیا ۔۔