عادل آباد میں خوفناک سڑک حادثہ ایک نوجوان برسر موقع ہلاک ایک شدید زخمی
عادل آباد ضلع میں ایک جان لیوا سڑک حادثہ ۔عادل اباد کے جینتھ منڈل کے پپر واڈا ٹول پلازہ کے قریب پیش ائے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ۔جبکہ دوسرا نوجوان شدید طور سے زخمی۔
عادل آباد 06/اکٹوبر( آداب تلنگانہ نیوز / نامہ نگار عمیم شریف)
عادل آباد ضلع میں اتوار کی صبح ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ دو نوجوان جو عادل آباد سے کیلاپور مہاراشٹر میں سری جگدمبا ماتا کے درشن کے لیے گئے تھے، موٹر سائیکل پر واپس آتے ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مُطابق اتوار کی صبح قومی شاہراہ 44 پر سفر کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار جب ضلع عادل اباد کے جینتھ منڈل کے پپر واڈا ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو پپر واڈا ٹول پلازہ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک آئیچر گاڑی سے ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں عادل آباد ضلع مستقر کے شانتی نگر کے ساکن 17سالہ ہرش وردھن کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ جینتھ منڈل مستقر کے نیرج ریڈی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ نیرج ریڈی کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر رمس ہاسپٹل منتقل کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیرج ریڈی جو اس وقت رمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منڈل پولیس نے ہرش وردھن کی لاش کو رمس ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا اور ایک مقدمہ درج کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تاہم پولیس کا خیال ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے؟.مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔