تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ریونت ریڈی نےریاست کو ہرمحاز پر ناکام بنایا

گجویل بی ار ایس قائد پرتاپ ریڈی کا بیان

ریونت ریڈی نےریاست کو ہرمحاز پر ناکام بنایا – گجویل بی ار ایس قائد پرتاپ ریڈی کا بیان

گجویل 3 اکتوبر: نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کو تمام شعبہ حیات میں تمام محازوں پر تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی شہرا پر گامزن کیا تھا جس کے نتیجے میں ریاست کا شمار ملک کی انتہائی ترقی یافتہ ریاست میں ہونے لگا تھا تاہم 9ماہ قبل اقتدار کی تبدیلی کے بعد کانگرس اور ریونت ریڈی حکومت نے ترقی یافتہ تیلنگانہ ریاست کو تمام محازوں پر بری طرح ناکام بنا دیا اور معاشی طور پر ریاست تلنگانہ کا دیوالیہ نکال دیا ان خیالات کا اظہار بھارت راشٹر سمیتی کے پارٹی امور انچارج برائے گجویل حلقہ مسٹر وی پرتاب ریڈی نے اج رکن اسمبلی گجویل کے سی ار کے کیمپ دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بلدیہ راجا مولی گپتا نائب صدر محمد زکی الدین سابق ضلع پرشد رکن ڈاکٹر پنگاملیشم،سابق صدر مارکیٹ کمیٹی ایم سری نواز اور دوسرے قائدین بھی موجود تھے ۔انہوں نے ریاستی وزراء کو اپنی زبان پر لگام لگانے بالخصوص کنڈا سریکا کو زبان درازی سے باز رہنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر سنگین نتائج و عواقب کا انتباہ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button